• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے 2 ہفتے، محنت کشوں کو راشن ملا نہ رقم

لاک ڈاؤن کے 2 ہفتے، محنت کشوں کو راشن ملا نہ رقم


کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاون جاری ہے، دو ہفتوں سے مزدور بے روگار اور بے یار و مدد گار ہیں۔

حکومتی اقدامات ابھی تک محض امداد کے اعلانات اور طفل تسلیوں تک ہی محدود ہیں۔

کچھ مخیر حضرات اپنے طور پر مستحق افراد میں امداد تقسیم کر رہے ہیں مگر پھر اطلاع ملتے ہی کورونا کی تدابیر کو بالائے طاق رکھ کر لوگوں کا رش لگ جاتا ہے۔

ایسے میں کچھ خواتین کا کہنا تھا کہ ہم عزت دار عورتیں ہیں، گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا تو ادھر آئے ہیں۔

حکومت نے مستحق افراد کو گھروں میں راشن پہنچانے کے لیے ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے، بے روزگاروں کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کی جا رہی ہے مگر دیہاڑی دار مزدور سوال کر رہا ہے کہ انہیں کب راشن و امداد ملے گی۔

تازہ ترین