• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل مکہ، مدینہ میں کر فیو، صبح سے تین بجے دن تک گھروں پر رہنا ہوگا

کل مکہ، مدینہ میں کر فیو، صبح سے تین بجے دن تک گھروں پر رہنا ہوگا


 کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سعودی حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کل جمعہ کو مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کا کر فیونافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مکہ اور مدینہ میں کل صبح 6 بجے سے 3 بجے تک شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔ جبکہ دونوں مقدس ترین شہروں میں دوائیں اور کھانے پینے کی اشیا کی خریداری کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے 2 بلین سے زیادہ ایس ایم ایس صارفین کو بھیجے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ موبائل فون صارفین کو 2 بلین ایس ایم ایس 24 زبانوں میں بھیجے گئے۔

تازہ ترین