• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کومساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے، ناصر حسین شاہ

لوگوں کومساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے، ناصر حسین شاہ


وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کل دن 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پرمکمل لاک ڈاؤن ہوگا، جبکہ لوگوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایا جائےگا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں پرٹریفک نہ ہو۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن میں مساجد کھلی رہیں گی، اذانیں بھی ہو ں گی مگر تین سے پانچ افراد نمازادا کریں گےتو بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کومساجد میں جانے سے روکنا تکلیف دہ فیصلہ ہے۔

تازہ ترین