• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ یونان کی جانب سےای میل آئی ڈی کا اجرا

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) سفارت خانہ پاکستان یونان نے لاک ڈاون میں پاکستانی کمیونٹی کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک نئے اور مخصوص ای میل آئی ڈی (Email ID) کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے لاک ڈاون سے متعلق سوالات اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں ہمیں رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سفارت خانہ نے ایمرجنسی ٹیلی فون لائن کا پہلے سے اجرا کیا ہوا ہے۔ نیا ای میل ایڈریس مندرجہ ذیل ہے info@pakistanembassy.gr نوٹ: ہمارا کوئی واٹس ایپ نمبر نہیں۔ سفارتی عملہ کے ذاتی فیس بک پر میسجز کرنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے فیس بک یا واٹس ایپ میسجز سرکاری ریکارڈ کا حصہ نہیں بنتے اور اسی وجہ سے ذاتی نمبر یا میسجز پر جواب دینا مناسب نہیں۔ آپ ای میل کے علاوہ سفارت خانہ کی ویب سائٹ سے آسانی سے ہمیں میسجز بھیج سکتے ہیں جن پر سفیر پاکستان کی نگرانی میں ایکشن لیا جاتا ہے۔
تازہ ترین