• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوزبری کے مکان میں بجلی آن کرنے پر گیس لیکیج سے دھماکہ

ڈیوزبری (زاہد انور مرزا) ڈیوز بری کے ایشیائی علاقےمیں گیس لیکج کی وجہ سے بجلی آن کرنے پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے ایک مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مالک مکان چوہدری عنصر جو چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں، ان کے بھائی حاجی منیر مکان دیکھنے کیلئے اندر گئے اوربجلی آن کی ہی تھی کہ گیس لیک کے باعث زور دار دھاکہ ہو گیا اور چند منٹوں میں آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث حاجی منیر بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر لیڈز کے جنرل ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ویسٹ یارکشائر پویس، ایمرجنسی سروس، یارکشائر فائر اینڈ ریسکیو سروس دھماکے کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے اور کریسنٹ واک، ریوین اسٹورپ بلایا گیا۔ کلیک ہیٹن میر فیلڈ، ڈیوز بری، راسٹرک، اوسٹ اور مورلی سےبھی ریسیکو میں مدد طلب کی گئی، ویکفیلڈ سے جائے وقوع پر ایک ہیلی کاپٹر بھی مدد کیلئے موجود رہا، حادثے پر مقامی مسلم کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین