• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاویدرحمٰن نےصحافت میں کارہائے نمایاں انجام دیئے، مختلف رہنما

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) میر جاویدرحمٰننے صحافت کے میدان میں بے شمار کارنامے انجام دیے، ان کے انتقال پر شیڈو وزیر محمد افضل خان، ایم پی یاسمین قریشی، فیصل رشید،سابق ایم ای پی واجد خان، علامہ عمر حیات قادری اور عالم دین اور بانی ادارہ میزان اسلامک سنٹر مانچسٹر اور لندن، علامہ غلام ربانی افغانی، اسلامی اسکالر علامہ شفیق الرحمٰن شاہین، ڈاکٹر عامر سہیل، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر محمد یونس پرواز، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوھان، ڈاکٹر طارق چوھان، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر شوکت علی، ڈپٹی میئر رچڈیل کونسلر عاصم رشید، کونسلر رب نواز اکبر کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے تعزیت کی، ایسوسی ایشن آف پاکستانی اف نارڈن یورپ کے زیر اہتمام پروفشینل ڈاکٹروں نے بھی میر جاوید رحمٰن کی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافتی دنیا میں میر خاندان کی پاکستان میں خدمات ہیں جو قابل ستائش ہیں، اس موقع پر تنظیم کے صدر ڈاکٹر عامر برنی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر عرفان اختر، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر محبوب مرزا، فنانس سکریٹری ڈاکٹر اویس شیخ، سوشل سکریٹری ڈاکٹر ھاشم الحق، ایگزیکٹو ممبران میں ڈاکٹر معین احمد، ڈاکٹر عامر ایوب، ڈاکٹر عمران گانگرو، ڈاکٹر سید یوسف افتخار، ڈاکٹر صدف جفر بوائے، ڈاکٹر حسن جاوید، ڈاکٹر ارم سعید، ڈاکٹر عنبرین ساجد رؤف، ڈاکٹر افضال ساول، ڈاکٹر نسیم وڑائچ، تنظیم کے ٹرسٹیز میں سے ڈاکٹر ایاز عباسی، ڈاکٹر افتاب احمد، ڈاکٹر عامر الحق خان، ڈاکٹر عمر دراز خان، ڈاکٹر شہاب اللہ قرشی کے علاوہ نوجوان ڈاکٹروں نے شرکت کی اور میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ 
تازہ ترین