• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروہ حسین وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ عروہ حسین مشکل وقت میں وزیر اعظم عمران خان کے دور اندیش فیصلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔اپنے ٹویٹ میں عروہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان جس طرح اس مشکل وقت سے نکلنے میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس مشکل گھڑی سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنا رہے ہیں، مجھے یقین ہورہا ہے کہ ہماری قوم اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے جبکہ مستحق افراد کے گھروں پر راشن پہنچانے کا بھی انتظام کیا ہے۔
تازہ ترین