• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کوفیس وصولی کی اجازت پر اظہار تشکر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی کے چیرمین حیدر علی نے تنظیم کے دیگر تمام متحرک عہدیداروں کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکے راست اور بروقت اقدام سے اسکول کمیونٹی کو درپیش پریشانی سے نجات دلانے کے لیے بالاخر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ سندھ نے وضاحتی نوٹیفکیشن کا اجرا کیا۔ جس کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے نہ صرف اپنے اسکول کا ایڈمن/اکاونٹ سیکشن کھول سکتے ہیں بلکہ فیس واوچر جاری اور والدین سے بچوں کی ماہانہ فیس بھی وصول کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوٹشن سندھ منصوب حسین صدیقی اور رجسٹرار رافیعہ ملاح کا مثبت کردار بھی قابل ستائش ہے۔ سابق ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ اور پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن(پسما)کے چیئر مین شرف الزماں بھی حکومت سندھ اور وزارت تعلیم سےایڈمن آفس کھولنے کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
تازہ ترین