• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچائو کیلئےحفاظتی اقدامات پر عمل ضروری ہے،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عبا س تقوی نے کہا ہے کہ جسم اللہ کی امانت ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں نفس کو نقصان پہنچانا حرام اورجان کی حفاظت واجب ہے حکم خداوندی ہے کہ اپنے ہاتھ سے خود کو ہلاکت میں مت ڈالو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں پرہیز صحت کے لئے واجب اور لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے کورونا وائرس کے خاتمے تک نماز باجماعت اور نماز جمعہ کو کچھ دیر کے لیے موقوف کر دینا انسانیت کے مفاد میں ہے ان کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ ،مسجد نبوی، نجف اشرف، کربلا معلی،،کاظمین شریفین ،مشہدمقدس اور معصومہ قم کا مزار اقدس بھی احتیاطی اقدامات کے طور پر عوام کے لئے بند کردیئے گئے ہیں حکومت اور طبی ماہرین کی طرف سے صحت کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر عمل ضروری ہے عوام احتیاط کریں مساجد کھلی رہیں ، اذانیں دی جائیں لوگ باجماعت کی بجائے ، انفرادی نماز پڑھیں اور صفوں اور نمازیوں کے درمیان مجوزہ فاصلہ ہونا چاہیے کورونا فوائرس کے مرض کی وجہ سے مرنے والے کا غسل ،کفن اوردفن واجبات میں سے ہے البتہ غسل دینے والے اپنی جان کی حفاظت ضروری ہے۔
تازہ ترین