• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”کورونا“ کے فائدے آج ”خبرناک“‘ میں ملاحظہ کیجئے

کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں جمعہ کو سہیل وڑائچ (ڈمی) مہمان ہوں گے۔ اُن کے ساتھ موجود ایک دلچسپ کردار ”کالا باوا“ بھی شو کو گل و گلزار بنائے گا۔ پروگرام کے دوران جن دیگر موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا اُن میں ”ہاتھ دھو کر پیچھے پڑنے والی حکومت کو ”کورونا“ کیسے ہوسکتا ہے، ”کورونا“ خطرناک سہی مگر فائدے بھی ہیں، تحریک انجمن ستائش بیگمات کا آغاز، منچلوں کا پولیس کو ڈاج اور گیارہ کروڑ پاکستانی موٹے ہوگئے“ شامل ہیں۔ ”خبرناک“ میں سہیل وڑائچ کی نئی کتاب ”نوکر روٹی دا“ پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ کالے باوے کا ڈر اور فیملی کی خواہشات کو بھی سامنے لایا جائے گا۔ طنزومزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین