• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جان قربان کرنے والے 14 افراد کو شہدا کا درجہ دیدیا

ووہان(شِنہوا)وسطی چین کے صوبے ہوبے میں نوول کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر اپنی جان دینے والے 14 افراد کو شہدا کا اولین دستہ قرار دی دیا ہے۔ یہ بات مقامی حکام نے جمعرات کو بتائی۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شناخت شہدا کی تعریف سے متعلق ملک کے متعلقہ قواعد کے مطابق ہے۔ان 14 شہدا میں وانگ بنگ ، فینگ شیالن ، جیانگ ژیوچھنگ، لیو ژی منگ، لی وین لیانگ، ژانگ کانگمی، شیاوجون، وو یونگ، لیو فان، ژیا سیسی، ہوانگ وینجن، می ژونگ منگ، پینگ ینہوا اور لیا جیانجن شامل تھے۔

تازہ ترین