• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کومزید بڑھانے کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی)نے کہا ہے کہ چین نوول کرونا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔چین صحت عامہ کا کمزور نظام رکھنے والے ممالک کی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا، جمعرات کواین ایچ سی کے ایک عہدیدار لی مینگ چو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ چین معلومات کے تبادلے ، پالیسی کوآرڈینیشن اور موثر تعاون کو فروغ دینے کے لیے جی 20 گروپ کی مدد کرے گا اور جی20 وزرا صحت کے اجلاس اور میڈیسن اور ویکسین کی تیاری میں تعاون کے لیے تیار ہے۔لی نے کہا کہ چین اس بیماری کو سرحدوں کے پار منتقل ہونے سے روکنے کے لئے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا اور صحت عامہ کے کمزور نظام رکھنے والے ممالک کی اس وبا سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

تازہ ترین