• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کامیاب، افغان حکومت کا 100 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

مذاکرات کامیاب، افغان حکومت کا 100 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان


کراچی (نیوز ڈیسک) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب، کابل حکومت نے طالبان کے 100 قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا، طالبان بھی اپنی حراست میں موجود 20 افغان فوجی اہلکاروں کو رہا کریں گے۔ طالبان اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ افغان دھڑوں اور طالبان کے مابین بین الافغان مذاکرات سے قبل اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کے سلسلے میں ہو رہا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق تکنیکی امور طے کرنا باقی ہیں۔ لہذٰا قیدیوں کے تبادلے میں ایک دو روز کی تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی کے دفتر کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین