• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی ہدایت پر پولیس نے جعلی نیب افسر گرفتار کر لیا

اسلام آباد (نما ئندہ جنگ)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب کا جعلی افسربن کرعوام سے کرونا کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے والے ارسلان نامی شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا تاکہ ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جاسکے ۔چئیرمین نیب نے ٹیلی فون پر نیب کے کسی افسر کو کسی گواہ یاملزم سے بات کرنے سے سختی سے منع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں تحریری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ نیب کو اگرکسی گواہ /ملزم کو قانونی کاروائی کیلئے نیب میں بلانا مقصود ہو تو اسے خط لکھ کر بلایا جائے کوشش کی جائے کہ نیب میں آنے والے ہر شخص سے مقررہ وقت پر ملاقات کی جائے اور اس کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین