• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعت کے اراکین مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں اس لیے ان کے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے مجرموں جیسا سلوک فوری بند ہونا چاہیے۔ کورونا کی وباء کو زائرین اور تبلیغی جماعت سے جوڑنا سراسر غلط اور ناقابل فہم ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کسی مذہب یا مسلک کا کوئی قصور نہیں ہے۔ کورونا ایک عالمی وباء ہے جسے کسی مذہب یا مسلک سے جوڑنا انتہائی ظلم اور زیادتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین