• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائےونڈ مکمل لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

چوہنگ (نمائندہ جنگ) رائےونڈ مکمل لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے کسی کو رائےونڈ شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ،مکمل لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہریوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔دوسری جانب رہی سہی کسر سوئی گیس اورواپڈا پوری کر رہا ہے۔ گزشتہ روز راےونڈ شہر میں سوئی گیس اور بجلی گھنٹوں بند رہی جس کی وجہ سے صارفین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین