• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PGPCL کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کرنیکی دھمکی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاکستان گیس پورٹ کنسورثیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل) نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کرنیکی دھمکی دیدی ہے۔ جب کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے علی زیدی، عمر ایوب، اسد عمر اور ندیم بابر پر مشتمل چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان گیس پورٹ کنسورثیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل) نے کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کو واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ اگر اس کے ایل این جی ٹرمینل کا نظام حکومت کی ملکیتی کمپنی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ (پی ایل ٹی ایل) نے سنبھال لیا تو اسے مجبوراً لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا جہاں وہ کروڑوں ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کرے گا۔ تاہم، پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو پی ایل ٹی ایل اور پی جی پی سی ایل کے درمیان دوسرے ایل این جی ٹرمینل پر تنازعہ سے اگاہ کردیا ہے۔
تازہ ترین