• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں لاک ڈائون،فیس وصولی کیلئے نجی اسکول کھول دیئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں لاک ڈائون کے باوجود سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد حیدر شاہ نے طلبا سے فیس وصولی کے لئے پرائیویٹ اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے تاہم سندھ میں فیس کی مد میں کوئی اس طرح کمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس طرح پنجاب میں اسکول بند ہونے کے باعث نجی اسکولوں کے طلبا کی فیس میں حکومت نے 20 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، مراسلے میں سندھ میں نجی اسکولوں کو والدین کو مالی رعایت دینے کا پابند کیا گیا ہے لیکن کتنی اسکا کوئی ذکر نہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹرمنسوب صدیقی کے جاری کردہ گشتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس وصولی کےلیے پرائیویٹ اسکولوں کے دفاتر کھولے جاسکتے ہیں مگر صرف اکائونٹس سیکشن کے اسٹاف کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ طلبا کو ہرگز اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی اوراسکولوں میں فیس دیتے وقت حفظان صحت کے اصولوں کے پیش نظر والدین سماجی فاصلہ رکھ کر کھڑے ہونگے اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
تازہ ترین