• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر ون چینل ”جیو ٹی وی“ مقبولیت میں پھر آگے

کراچی (محمد ناصر)پاکستان کا سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ حسب روایت پھر سب سے آگے ہے۔ گذشتہ ماہ یکم مارچ سے 31مارچ تک 24 گھنٹوں کے دوران جیو ٹیلی ویژن نے 6838 جی آر پی ایس حاصل کیں جبکہ پرائم ٹائم (شام 7 بجکر سے لیکر رات 11 بجے تک) ”ریٹنگ چارٹ“ میں جیو کی جی آر پی ایس 3943 رہی۔ قابل فخر بات یہ ہے کہ اپنے مد مقابل چینلز میں ”جیو ٹی وی“ کی برتری اب تک برقرار ہے۔ پاکستان کا نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ناصرف ریٹنگ چارٹ پر نمایاں ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جیو کے مختلف ڈرامے لاکھوں ہٹس حاصل کرکے اس کی مقبولیت کا پتہ دے رہے ہیں۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پیش کردہ سیریلز کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اُمید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس برس بھی جیو اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک دل چھو لینے والی کہانیاں پیش کرکے ناظرین کے دِل جیت لے گا۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے آسمان میں ”جیو ٹی وی“ اس وقت سب سے روشن ستارہ بن کر جگمگا رہا ہے۔ جیو نے سال کے آغاز سے ہی منفرد کہانیوں پر مشتمل بہترین ڈرامے پیش کرکے ناظرین کی توجہ سمیٹ رکھی ہے۔ جیو کے سیریلز کی یہ کہانیاں خاندانی روایات، سماجی مسائل، ہنسی، مذاق، قہقہے، جوش، جذبات، خوف، احساسات، سنجیدگی، رمضان ٹرانسمیشن، گیم شوز، کامیڈی، طنز و مزاح، رومانس، انتقام، محبت، نفرت، رنجش، خلش، بے وفائی، لالچ، روٹھنے منانے کی کیفیات، تجسس، رشتوں کی طاقت، وطن سے محبت، مٹی سے عشق، رسم و رواج سے بغاوت، جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات اور دیگر موضوعات کے گرد گھومتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈراموں کے جاندار کردار اور پر اثر کہانیاں ناظرین کو اپنی سیٹ سے ہلنے نہیں دیتیں، یہی وہ خاصیت ہے جس کی وجہ سے ناظرین ہر لمحہ اپنے پسندیدہ چینل سے جڑے رہتے ہیں۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جیو ٹی وی کی مقبولیت کو چار چاند لگانے کیلئے ”جیو ٹی وی“ اپنے ناظرین کا بھی تہہ دِل سے مشکور ہے اور عوام کو یقین دلاتا ہے کہ جیو اُن کے چہروں پر ہمیشہ ہی منفرد پروگرامز پیش کرکے خوشیاں اور مسکراہٹیں بکھیرتا رہے گا۔
تازہ ترین