• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پھنس جانیوالے تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا

ریاض (شاہدنعیم) کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پروازوں پر عائد پابندی کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم ان تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا ہے جن کی ملازمت کے معاہدے پورے ہوگئے ہیں یا کسی اور وجہ سے وہ وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی ہنگامی حالت کی وجہ سے سفری سہولتیں نہ ہونے کے باعث وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ’ بعض تارکین وطن کو استثنیٰ دیتے ہوئے وطن واپس بھجوانے کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تازہ ترین