• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، متعدد افراد سے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو خرم شہزاد نے بتایا کہ لیاقت روڈپراپنی پان شاپ بند کر کے گھر گیا صبح دکان پر آیا تو تالا کٹا ہوا تھا سامان کی پڑتال کی تو سگریٹ مالیتی 15ہزار روپے ، چارجر ہیڈ فون 20ہزار روپے کے اورگلے میں 15ہزار روپے غائب تھے جو کوئی نامعلو م چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ گنج منڈی کو انیلہ شہزادی نے بتایا کہ سول ہسپتال چیک اپ کے لیے آئی جہاں کوئی نامعلوم عورت میراموبائل چوری کر کے لے گئی۔ تھانہ گنج منڈی کو ثاقب مجید نے بتایا کہ مچھلی منڈی کھڑا تھا کہ ایک نامعلوم لڑکے نے مجھے کہا کہ ائیرپورٹ جانا ہے اور مجھ سے میراموبائل مانگا جو میرا موبائل لے کر بھاگ گیا ۔ تھانہ پیرودھائی کو انوار الحق نے بتایا کہ میں اور میرا کزن احسان الحق اپنے گھر جا رہے تھے کہ بنگش کالونی کے نزدیک 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کوخالد اقبال کھوکھر نے بتایا کہ امین ٹاؤن میں میری دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور میری دکان کے کائونٹر سے 17ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سخاوت نے بتایا کہ گھر جا رہا تھا کہ اچانک راستہ میں موٹرسائیکل پرسوار 2نامعلوم ملزموں نےمجھے روک لیاجومجھسے اسلحہ کی نوک پر 26سوروپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کوشیراز حسنین نے بتایا کہ اپنے موٹرسائیکل نمبر اے ایکس پی -799 پر نیو کٹاریاں پہنچا جہاں 2نامعلوم ملزمان مجھ سے اسلحہ کی نوک پر میراموٹرسائیکل ، 2 موبائل اور ایک چیک چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو محمدعادل نے بتایا کہ میں اپنیدکان پر موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جواسلحہ کی نوک پر میری دکان سے 40ہزارروپے ودیگر پرفیوم چھین کرلے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمدکاشف اشرف نے بتایاکہ میں اپنی کار میں بیٹھاہواتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو سمیع العباس نے بتایاکہ میں اپنی دکان میں موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 5ہزارروپے اورموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ سول لائن کو سائمن مسیح نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل نمبرایس ٹی کے-9294 پرجارہاتھاکہ ایک نامعلوم مسلح ملزم نے مجھے روکا اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر میراموٹرسائیکل اور400روپے چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ مورگاہ کوسہیل ندیم بٹ نے بتایا کہ میں اپنیفیملی کے ہمراہ گھر میں سورہاتھا کہ اچانک3 نامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر میرے گھر سے طلائی زیورات، ایل سی ڈی اور 70ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو نعیم عباس نے بتایا کہ میں اور میری فیملی گھر میں موجودتھے کہ 5 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر میرے گھر سے طلائی زیورات،گھڑی ،موبائل، 2لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو عدنان شبیر نے بتایاکہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک تین نامعلوم اشخاص دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 35سوروپے ، دو سونے کی انگوٹھیاں ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور چیک بک چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدربیرونی کو اعظم نے بتایا کہ کلر ی سٹاپ پر ایل پی جی گیس کی ایجنسی بنا رکھی ہے لاک ڈائون کے دوران نامعلوم چور میری دکان کے تالے کاٹ کر 4 سلنڈر مالیتی 40ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھا نہ رمنا کے علا قے جی ٹن تھری سے محمد ارشد کے گھر سے نامعلوم افراد ایل سی ڈی،انگو ٹھی ،پرائز بانڈ اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔کوہسار پولیس نے 40 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین