• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے حقوق سلب کرنیکا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے، ظفرالحق

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئر مین اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے مودی حکومت کی طرف سےمقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے معاملے کو عالمی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 ء شروع ہونے والے کرفیو کو آٹھ ماہ ہو چکے ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے اور کشمیریوں کو چوتھے درجے کے شہری بنا کر رکھ دیا گیا ہے بھارت سے مقبوضہ کشمیر نقل مکانی کرنے والوں کو پہلے درجے کے شہریوں کی سیولتیں دی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین