• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کیلئےایک ارب40کروڑ کے18 منصوبے منظور

ااسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کی سربراہی میں اسلام آباد ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ایک ارب الیسزکروڑ اور ساٹھ لاکھ روپے مالیت کے اٹھارہ منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ سڑکوں، گلیوں، واٹر سپلائی، نالوں، پلیوں کی تعمیر اور تحصیل آفس اسلام اباد کے منصوبوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ راجہ خرم نواز شہزاد، پلاننگ ڈویژن، وزارت خزانہ اور داخلہ حکام اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ڈی ڈبلیو پی کو پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کرنے کی منظوری دی، جس کے تحت لینڈ ریونیو ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو190 ملین روپے سے چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دیہی علاقوں کی 15یونین کونسلوں میں سڑکوں گلیوں کا جال پھیلایا جائیگا، 18یونین کونسلوں میں 1437435فٹ نکاسی آب کا نظام بنایا جائیگا۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کیلئے 16اسکیمیں تیار کی جائینگی جس پر ایک ہزار ملین روپے لاگت آئیگی۔ آئی سی ٹی کے دیگر علاقوں میں سیوریج، صفائی اور فراہمی آب کے34 منصوبوں پر 650ملین‘ جی الیون فور میں تحصیل آفس کی تعمیر پر 59اعشاریہ 94ملین لاگت آئیگی۔ تحصیل آفس کی تعمیر میں معذور افراد کو پارکنگ ریمپ اور لفٹوں کی سہولت کیلئے پی سی ون میں ترمیم کی گئی۔ چیف کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں کو دو سال میں مکمل کیا جائے اور دیہی علاقوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید اسکیمیں وضع کی جائیں۔
تازہ ترین