• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین زکوٰۃ کیلئے ششماہی امداد ایک ماہ قبل ہی جاری

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے صوبہ بھر میں مستحقین زکوٰۃ سمیت بیروزگاروں، نابینا افراد کے لئے ششماہی امداد ایک ماہ قبل ہی جاری کر دی ۔ ایڈمنسٹریٹر پنجاب محکمہ زکوٰۃ کی طرف سے صوبے کے تمام ضلعی دفاتر کو اس ضمن میں تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مستحقین زکوٰۃ کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے70 کروڑ سے زائد رقم محکمہ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کردی ہے محکمہ زکوٰۃ عشر نے پنجاب زکوٰۃ وعشر کونسل کی منظوری سے اس رقم میں صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے مزید رقم جمع کرکے 1ارب 45کروڑ 24ہزار روپے کی رقم تقریباً 1لاکھ60ہزار سے زائد مستحقین زکوٰۃ میں تقسیم کرنے کے لئے ایزی پیسہ کو جاری کر دی، یہ رقم محکمہ کے پاس پہلے سے موجود مستحقین میں ہی تقسیم کی جائے گی۔ گزارہ الائونس کے مستحقین کو 9ہزار روپے فی کس جبکہ نابینا الائونس 12ہزار روپے فی کس کے حساب سےجاری ہوگا ۔ محکمہ نے ایزی پیسہ کو سروس چارجز کی رقم اپنے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے براہ راست کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ضلع زکوٰۃ کمیٹی غلام حسن خان نے تمام افسران اور فیلڈ ورکرز کو آگاہ کردیا ہے راولپنڈی میں7کروڑ 40لاکھ روپے 8ہزار 2سو مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ طرح جزام کے مرض میں مبتلا 19خاندانوں میں 6لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
تازہ ترین