• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرتعمیر گھر کی دیوار گرنے سے دو بھائی جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیلور کے علاقہ چراہ میں جمعرات کی شام زیرتعمیر گھر کی دیوار گرنے سے دو سگے جوانسال بھائی فیصل محمود اور طلعت محمود زندگی کی بازی ہار گئے۔ متوفین کی عمریں 30اور 32سال تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورا گائوں جمع ہو گیا۔ ادہر پولیس نے نعشیں پولی کلینک ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین