• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کے انتقال سے صحافت کا درخشندہ باب بند ہوگیا،زاہد بختاوری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، اپنے رپورٹر سے) جنگ گروپ کے چیئرمین،پبلشر اور نامور صحافی میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر چیئرمین تحریک دفاعِ پاکستان زاہد بختاوری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شعبہ صحافت کا عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی طویل صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جنگ گروپ نے میر جاوید رحمٰن کی سربراہی میں جس جرات، جذبے اور لگن سے صحافتی سفر جاری رکھا وہ مثالی ہے۔زاہدبختاوری نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کے انتقال سے صحافت کا ایک درخشندہ باب بند ہوگیا۔ انہوں نے میر شکیل الرحمان اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ دریں اثناء سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ طارق کیانی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میر جاوید رحمن ایک نفیس اور شفیق انسان تھے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پورا کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے صحافت کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔
تازہ ترین