• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے وفد کا پی کے ایل آئی کا دورہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک وفد نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔ وفد کی نمائندگی پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا گنارتھنا ما ہی پالا کررہے تھے۔وفد نے آئسولیشن کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کیلئے دستیاب طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر پالیتھا نے پی کے ایل آئی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات و انتظامات کیلئے ہسپتال کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہسپتال کا عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کررہا ہے۔
تازہ ترین