• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبا کے پھیلاؤ کو کسی مسلک یا طبقے کے ساتھ جوڑ ناناقابل قبول عمل ہے،مجلس وحدت المسلمین

لاہور( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدنقوی نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے تبلیغی جماعت پر کورونا وائرس پھیلانے کے الزامات پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا دو ٹوک موقف بلاشبہ لائق تحسین اور حالات کے عین متقاضی ہے۔کسی بھی وبا کے پھیلاؤ کو کسی مخصوص مسلک یا طبقے کے ساتھ جوڑ کر نفرت پھیلانا بلاشبہ اور غیرمناسب اور ناقابل قبول عمل ہے۔ جو قوتیں ملک میں کورونا وائرس کے نام پر مسلکی بحث چھیڑنا چاہتی ہیں وہ کسی بھی طور پر پاکستان کی خیرخواہ نہیں۔
تازہ ترین