• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں سیاست بازی افسوسناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس سے بچائو کےلئے نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کرے۔ کرونا متاثرین کی کفالت کےلئے بنائے گئے نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔ موجودہ نازک حالات میں سیاست بازی افسوسناک ہے۔ پولیس عوام کے ساتھ ظالمانہ نہیں ہمدردانہ رویہ اختیار کرے۔ کوروناوائرس سے جنگ لڑنے کےلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ عالمی برادری ایران پر عالمی پابندیاں ختم کروانے کےلئے کردار ادا کرے۔ موجودہ سنگین حالات میں ایران پر پابندیاں برقرار رکھنا انسانیت دشمنی ہے۔ صاحب حیثیت افراد رمضان شروع ہونے کا انتظار کئے بغیر زکوات، صدقات اور خیرات کے ذریعے کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنےوالوں کا سہارا بننا وقت کا تقاضا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا توکل اور تقدیر پر ایمان کے منافی نہیں۔
تازہ ترین