• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعۃ المبارک کے حوالے سے انتظامیہ سے طے شدہ ضابطے پر عمل کیا جائے، علماء

لاہور(وقاِئع نگار خصوصی )پاکستان علماءکونسل اور ملک بھر کے علماءومشائخ نے اپیل کی ہے کہجمعۃ المبارک کے حوالے سے علماءاور مقامی انتظامیہ کا جو ضابطہ طے ہوا، اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے، جہاں عوام الناس کو جمعہ کی نماز کےلئے مساجد میں آنے سے منع کیا گیا وہاں لوگ گھر پر نماز ادا کریں۔ کوئی کسی مسلمان کو مسجد میں نماز کےلئے منع نہیں کرسکتا لیکن کوروناوباءکے حوالے سے جو اطلاعات آرہی ہیں ان کے پیش نظر کراچی کے علماءاور حکومت میں جو معاہدہ طے پایا اس کی پاسداری کی جائے۔کسی بھی جگہ تصادم کی صورتحال پیدا نہ کی جائے۔ انتظامیہ بھی تشدد سے گریز کرے اور علماء، خطبہ، آئمہ اور عوام الناس بھی ٹکراو کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
تازہ ترین