• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ کے ریڈ زون ایریا میں غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر میں تقریباً 1000 افراد ہیں ان افراد کو 03 وقت کا کھانا، ڈرنکس، میڈیکل چیک اپ مناسب طور پر فراہم کیا جا رہا ہے اور سکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے رائیونڈ کے ریڈ زون ایریا میں غریب اور مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کیئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد رائیونڈ کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین