• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراخلاقی ویڈیوز مقدمہ،اے ایس آئی اور موٹرسائیکل چوری کے ملزمان کا ریمانڈ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اے ایس آئی نوشیروان سمیت 3ملزمان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ دوسری جانب ملزم کے بیٹے نے ایس پی گلگشت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اس کے والد پر تشدد کروایا ہے۔دریں اثناءجوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے دو مختلف مقدمات میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔تھانہ حرم گیٹ کے مطابق ملزم حسنین عرف مٹھل کے خلاف طلحہ فیصل اور نعمان احمد نے مقدمات درج کرائے کہ اس نے انکی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔
تازہ ترین