• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپو رٹر)ڈکیتی اور چوری کی مسلسل وارداتیں نامعلوم مسلح ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیروز پورہ میں نامعلوم افراد نے لطیف کے گھر کی چھت کو توڑا ‘سا مان اور نقدی لے گئے ۔ٹیناں والی کھوئی سے ہارون اور قدیر آباد سے شاہد کی موٹرسائیکل ‘دہلی گیٹ سے پولیس کا نسٹیبل نواز علی کی مو ٹرسائیکل چوری‘تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نا معلوم مسلح افراد نے قاری محمد عارف سےموٹرسائیکل اور نقدی چھین لی ‘بستی کریم آباد میں نامعلوم افراد مختار کی دکان کی چھت میں نقب لگا کر سا مان چوری کرکے لے گئے ۔امیر آباد سے رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔ نجی کالونی کے گرائونڈسے نامعلوم افراد نے کر کٹ کھیلتے 28 افراد کے موبائل فون ‘ نا معلوم افراد نے غلام مر تضیٰ کے رقبہ سے مو ٹر پمپ چوری کر لیا ۔
تازہ ترین