• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہ مراد والا کے رہائشیوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ٹاٹے پور چاہ مراد والا کے رہائشیوں نے شاہد حسین کی قیادت میں تھانہ پولیس قادر پورراواں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر حاجی منور حسین کے رقبہ 5کنال پر قبضہ کی کوشش کی اور درخت بھی اکھاڑ دیئے ۔ اس دوران متاثرین نے حاجی منور حسین کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آر پی او ملتان، سی پی او ملتان سے انصاف کی اپیل کی ۔
تازہ ترین