• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل متاثر ہورہے ہیں لیکن جرمنی میں فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جرمن کلب بنڈس لیگا کی ٹیم شیلکے نے گروپس میں ٹریننگ کی۔

پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث جہاں ایک جانب تمام کھیل متاثر ہورہے ہیں وہیں جرمن فٹبال کلب شیلکے کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

کلب کے کوچ ڈیوڈ ویگنر کا کہنا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑی ٹریننگ کررہے ہیں ، کھلاڑیوں کو گروپس میں ٹریننگ کروائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ جرمن لیگ بنڈس لیگا کے تمام میچز کورونا وائرس کے سبب 30 اپریل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں ، شیلکے کی ٹیم اس وقت لیگ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، اس نے 25 میچز میں 37 پوائنٹس حاصل کئے ہیں ۔

تازہ ترین