برطانیہ بھر میں ایک بار پھر شعبہ صحت سے وابستہ ڈاکٹرز ومیڈیکل اسٹاف اور دیگراہم ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ہی وقت میں تالیاں بجائی گئیں۔
لوگوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پرکھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، برتن بجاکر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت گنگنائے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر آکر تالیاں بجائیں اور ہیلتھ ورکر کو خراج تحسین پیش کیا۔