• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے اور صوبے میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے۔

عمران خان پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کومریضوں کی تعداد، مرض سے بچاؤ کے اقدامات،  قرنطینہ کی تعداد پر بریفنگ دی جائیگی۔

عمران خان گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب  سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو غریب خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے بارے  میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین