• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے خود سوزی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

عمراخان نے چیف کمشنر کو فوری جوڈیشل انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

چیف کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی مجسٹریٹ انکوائری 48 گھنٹوں کے اندر اندر کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرنے والا شہری پمز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں تحریر تھا کہ میرا اتنا قصور ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا۔

خط کے متن میں خود سوزی کرنے والے شہری نے حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ حکمراں جماعت کے عہدیدار کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ میں درخواست بھی دی تھی۔

اس نے خط میں مزید بتایا تھا کہ میری درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک بھی کی گئی تھی، میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔

خط کے متن شہری نے مزید تحریر کیا کہ میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا۔

تازہ ترین