• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج جو بھی عزت ہے ملک کی وجہ سے ہے، محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اسٹائلش کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ اُنہیں بچپن سےکرکٹ کا جنون تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ’’غریب تھا، درزی کی دکان پر کام سیکھنے جاتا تھا، وہاں سے اللّٰہ نے اٹھا کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سینے پر سجوایا، اپنے ملک کے لیے کھلایا، الحمدللّٰہ ورلڈ ریکارڈ بنوایا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آج جو بھی عزت ہے اس ملک کی وجہ سے ہے۔

محمد یوسف نے دعا کی کہ ’’یااللّٰہ! میرے پاکستان، اس میں رہنے والوں اور پوری انسانیت کی ہرطرح سےحفاظت فرما‘‘

محمد یوسف نے 90 ٹیسٹ، 288 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی۔

ٹیسٹ میچز کی 156 اننگز میں انہوں نے 52 اعشاریہ 29 کی اوسط سے مجموعی طور پر 7530 رنز بنائے، جن میں 24 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کسی بھی اننگز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 223 رنز ہے۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اُن ک رنز کی تعداد 9720 ہے، 75 اعشاریہ 10 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 15 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں، ایک روزہ میچوں میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 141 ناٹ آؤ ٹ ہے۔

محمد یوسف نے صرف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جن  میں 16 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 50 رنز بنائے۔

تازہ ترین