• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجبسٹن اسٹیڈیم نیشنل ہیلتھ سیکورٹی کے استعمال میں دے دیا گیا

انگلینڈ کی واروکشائر کاؤنٹی نے برمنگھم کا ایجبسٹن اسٹیڈیم نیشنل ہیلتھ سیکورٹی کے استعمال میں دے دیا، جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹنگ اسٹیشن مین کارپارکنگ سائٹ میں قائم کیا جائے گا۔

انگلینڈ کی واروکشائر کاؤنٹی کا ایجبسٹن اسٹیڈیم کورونا وائرس ٹیسٹنگ اسٹیشن کے طور پر استعمال ہو گا، کلب نے برمنگھم میں اسٹیڈیم نیشنل ہیلتھ سیکورٹی کے استعمال میں دینے کی تصدیق کی ہے، جہاں ٹیسٹنگ اسٹیشن مین کارپارکنگ سائٹ میں قائم کیا جائے گا۔

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ فٹبال تاحکم ثانی معطل رہے گی، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمئیر لیگ نیشنل ہیلتھ سروس کمیونیٹیز فییملیز اور دیگر متاثرین کےلیے20 ملین پاؤنڈ عطیہ کرے گی۔

ای ایف ایل اور نیشنل لیگ کے لیے 125 ملین پاؤنڈ جاری کئے جائیں گے، ساتھ ہی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 30 فیصد کمی کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے بھی میڈیکل ایکیوپمنٹ کی خریداری کے لیے بیس لاکھ ٹکا دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین