• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی

پیرس (رضا چوہدری)نمائندہ جنگ ) یورپ بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی نصف تعداد یورپی ملکوں سے ہے۔ فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں کورونا سے 5 لاکھ8 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اموات34ہزار571 ہوگئی ہیں۔ فرانس میں کوروناوائرس قابو سے باہر ہو گیا ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، حکومت نے خصوصی ٹرینوں کا انتظام کرکے ہنگامی بنیادوں پر دور دراز علاقوں اور جرمنی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔دنیابھر میں اموات کی تعداد 4032 ہو گئی ایک دن میں 509 افراد ہلاک ہوئے جبکہ حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے جرمانہ کی شرح میں دو سو فیصد بڑھا دیا، ہسپتالوں میں ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف دن رات ایک کرکے ایک لمہ ضائع کیئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ جیروم سالومون نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فرانسیسی اسپتالوں میں 509 مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، جس سے اس وبا کے آغاز سے اب تک 4032 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں داخل لوگوں کی کل تعداد639 24،ہے ، جو 1882 کا اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں اٹلی اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں،اٹلی میں 13 ہزار155 اوراسپین میں10 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔فرا نس میں 4032 اموات ہو چکی ہیں اٹلی اور اسپین دونوں میں ایک ایک لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
تازہ ترین