• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں پاکستانی سفارتخانہ ہم وطنوں کی مدد کرے، راجہ زاہد اقبال

لزبن (سرفراز فرانسس) راجہ زاہد اقبال سر پرست پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کرونا کی وبا نے زندگی اجیرن کر دی ہے پرتگال میں تقریباً 4 ہزار کے قریب پاکستانی رہتے ہیں جن میں سے زیادہ زراعت اور مزدوری سے وابستہ ہے اور ایکُ گھر میں 5 سے دس لوگ یا ایک روم میں 3 سے 4 لوگ رہتے ہیں ان میں سے اگر کسی ایک کو کرونا پوزٹیو آ جائے تو اسے الگ کمرہ میں یا قرنطنیہ میں رہبےُ کی ہدایت کی جاتی ہے۔ پرتگال گورنمنٹ اور مختلف انٹرنیشنل تنظیموں نے ایسے مریضوں کے لئے قرینطینہ ینٹرز بنائے ہوئے ہیں جو ہر پوزٹیو کیس کو نہیں رکھتے، بلکہ اپنے ہی گھروں میں اسولیٹ ہونے کا کہا جاتا ہے۔ کچھ دن پہلے دو پاکستانی بھائیوں کو کرونا ٹیسٹ پوزٹیو آیا تھا اور ہسپتال والوں نے انہیں گھر میں ایسولیٹ ہونے کا مشورہ دیا جس میں سے ایک بھائی کی حالت اچانک بگڑ گئی اور اسے دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جو آج بھی آئی سی یو وارڈ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور بے انتہا ذرمبادلہ پاکستان بجھوایا اہے اب ہمیں حکومت پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ایک گھر میں زیادہُ تعداد میں رہتے ہیں اور خدانخواستہ کوئی کورونا کا شکار ہو جاتا ہے۔اسے اپنے گھر یا روم میں اسولیٹ ہونے کا کہا جاتا ہے ۔ پاکستان حکومت کی جانب سے ایسے مریضوں کی بہتر رہائش کا بندوبست کروایا جائے تا کہ وہ پاکستانی دوسرے پاکستانیوں کو متاثر نہ کر سکے اور ہم وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ لزبن میں پاکستانی سفارتخانے کوفوری طور پر حکم دیا جائے کہ وہ بھی دوسرے ممالک کے سفارتخانون کی طرح پاکستانیوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا کے کیمپس لگائے۔جو پاکستانی لوگ پرتگال میں موجود ہے ان کا ڈیٹا فورا لیا جائے اور ان لوگوں کی مدد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پرتگال میں سینکڑوں پاکستانیوں کے پاس ابھی روزگار نہیں اور جن کے پاس جابز تھی وہ لوگ بھی گھروں میں بیٹھ گئے ہیں اور وہ اب گھروں کاکرایہ اور بل بھی ادا نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پرتگال میں سب لوگوں خصوصاپاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں پرتگال حکومت کے احکامات کے مطابق اپنے اپنے گھروں ر ہیں تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے اور مخیر پاکستانی بھائیوں سے بھی اپیل کرتا ہو کہ اپنے آس پاس والوں کی بھرپور مددکریں۔  
تازہ ترین