• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاش کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں والدین ساتھ ہوتے،جیکولین فرنینڈز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ کاش کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں اُن کے والدین انکے ساتھ ہی ہوتے تو اُن کو کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پوری دُنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے اوربہت سے لوگ اپنے پیاروں سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔اِن ہی میں بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز ہیں جو کورونا کی اِس مشکل گھڑی میں اپنے والدین اور بہن بھائی سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔بھارتی میڈیا کےمطابق جیکولین فرینڈز کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے والدین میرے ساتھ ہوں کیونکہ میں اُن کی صحت کی وجہ سے بہت فکرمند ہوں اور اِسی طرح میرے والدین بھی میرے لیے بہت فکرمند ہیں۔جیکولین فرنینڈز نے کہا کہ جب میں اُن لوگوں کو دیکھتی ہوں جو آج اپنے والدین کے ساتھ ہیں تو میں کہتی ہوں کہ یہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں۔‘بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میرے والدین بحرین میں ہیں جبکہ میری بہن امریکا میں ہے اور وہ وہاں بہت مشکل حالات میں اپنا وقت گُزار رہی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکا میں تمام سُپر مارکیٹس بند ہیں، میری بہن کو نہ تو وہاں کوئی دوا کی سہولت میسر ہو رہی ہے اور نہ ہی وہاں کھانے پینے کی کوئی اشیا مل ر ہی ہے۔جیکولین فرینڈز نے کہا کہ ’میرا بھائی آسٹریلیا میں ہے لیکن وہ ٹھیک ہے کیونکہ جس چیز جگہ میرا بھائی ہے وہاں حالات بہتر ہیں۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’میرے لیے لاک ڈاؤن کو قبول کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میرے پیارے مجھ سےدور ہیں اور اِس وقت مجھے اُن سب کی بہت ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’لاک ڈاؤن کی شروعات میں مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ آخر یہ کیا ہورہا ہے اور میں گھر میں رہ کر اپنا وقت کیسے گُزاروں گی لیکن اب مجھے عادت ہوگئی ہے۔جیکولین فرینڈز نے کہا کہ ’اب گھر میں رہ کر میں اپنی اُردو اور ہندی کی زبان بہتر کر رہی ہوں اور اِس کے علاوہ ورزش وغیرہ کرتی ہوں اور اپنی مصروفیات سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کرتی ہوں۔
تازہ ترین