• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

92 ورلڈ کپ: میانداد کی شرارت سے مجھے فائدہ ہوا، رمیز راجہ

لاہور( جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 1992 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ میں سابق کپتان جاوید میاں داد نے فاسٹ بولر موریسن کی جانب سے لگاتار دو بائونسر پران کو غصہ دلانے کے لئے ان کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی اور اس کا فائدہ مجھے پہنچا۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میری اور جاوید میاں داد کی شراکت اچھی ہونے پر موریسن نے دو بائونسر مارے جسے کھیلنے میں میاں داد کو مشکل ہوئی تو انہوں نے موریسن کو چھیڑنا شروع کردیا اور انہوں نے مزید بائونسرز مارے جس کا میں نے بھر پور فائدہ اٹھایا۔ بعد میں میاں داد نے بتایا کہ یہ ان کی ایک چال تھی جس کی وجہ سے میچ میں فتح ملی۔ ویڈیو بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیجنڈری کرکٹر سب سے خوش مزاجی سے پیش آتے تھے، پریکٹس سیزن کے بعد ہمیشہ کھلاڑیوں کو چھیڑتے تھے، ڈریسنگ روم میں بھی ان کی شوخیاں عام تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں داد نئے اور ساتھی کھلاڑی کو اچھے انداز میں سمجھاتے تھے۔

تازہ ترین