• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیابھر میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں کمی،روزگارکو خطرہ

لندن، پیرس ( جنگ نیوز) دنیا بھر میں مختلف کھیلوں کی لیگز ملتوی ہونے سے کلبوں سے وابستہ ملازمین کی ملازمت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ان کلبوں نے نامور کھلاڑیوں کے معاوضے میں کمی کردی ہے جب کہ نان پلیئنگ عملہ بھی اپنی ملازمتوں کے حوالے سے خوف محسوس کرنے لگا ہے۔ ایک برطانوی اخبار نے کہا ہے کہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے ملتوی ہونے سے خدشہ ہے کہ کئی لوگوں کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ عالمی ہاکی فیڈریشن نے اس صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے نہ ہونے سے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوگا۔ انگلش فٹ بال کے حکام نے بھی کھیلوں کی اقتصادی حالات کو کٹھن بتایا ہے۔ اسپینش کلب ٹیم بارسلونا کے کھلاڑیوں نے سالانہ تنخواہوں میں 70فیصد کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسپینش کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے 70فیصد کمی کو قبول کرلیا ہے۔ مختلف ملکوں میں کھیلی جانے والی گالف بیس بال، والی بال ،فٹبال ، ہاکی ، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن لیگز کے حکام نے بھی سیزن کے ا لتواء کے باعث کھلاڑیوں کے معاوضے میں کمی کا واضح اشارہ دیتے ہوئے تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی بات کی ہے۔
تازہ ترین