• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سالہ پرستارنے بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ پرستار آسکر نے ایک پیار بھرا پیغام لکھ کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آسکر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس نے صارفین کے ساتھ بابر اعظم کا دل بھی موہ لیا۔ انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مضمون شیئر کیا گیا ہے جس میں آسکر کی وہ تصویر بھی چسپاں تھی جس میں بابر اعظم نے اسے گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ آسکر نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، وہ پاکستان میں پیدا ہوئے اور 25 سال کے ہیں ۔ میں پچھلے سال پاؤں کے آپریشن کے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملا تھا۔ بابر اعظم انتہائی پیار سے ملے۔ وہ T20 کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم نے اس خوبصورت پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔ اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم نے نوعمر مداح کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرے۔
تازہ ترین