• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان نے ریٹائرمنٹ سے متعلق غور شروع کردیا

لندن (جنگ نیوز) برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت مستقبل کو لے متذبذب ہوں۔ فیصلہ نہیں کرپارہا کہ کیا مزید لڑسکتا ہوں۔ کورونا کے سبب لاک ڈائون میں فارغ رہ کر کوئی مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ایک اور فائٹ میری ساکھ اور شہرت کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ دو بار ویلٹر ویٹ عالمی باکسنگ ٹائٹل جیتنے والے 33 سالہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد دیکھوں گا کہ باکسنگ جاری رکھوں یا اسے خیرباد کہہ دوں۔ انہوں نے البتہ فلپائن کے عالمی چیمپئن مینی پاکیو سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
تازہ ترین