• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں راشن کی تقسیم شروع، وزیراعلیٰ نے مزید 50 کروڑ روپے جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ،کراچی میں کورنگی ،ایسٹ اور ویسٹ میں راشن تقسیم کیا گیا ،یہ ریلیف کمیٹی کے سر براہ اور وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بتائی ،انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے راشن تقسیم کے لئے مزید پچاس کروڑ روپے جاری کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ،حکومت سندھ کاعوام کو راشن فراہم کرنے کے متعلق مسلسل مشاورت اور میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد 100فی فیصد نتائج اور شفافیت ہے تاکہ عوام کو بغیر پریشانی کے ریلیف ملے ،امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اضافی رقم اضلاع کی آبادی کی بنیاد پر مختص کی جائے گی ،اس بجٹ کا سب سے بڑا حصہ کراچی کے لئے رکھا گیا ہے اس سلسلے میں میرا ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے بھی رابطہ ہوا ہے تمام پارلیمانی لیڈرز سے تعاون اور تجاویز مانگی ہیں۔۔دریں اثنا وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے دوران ریلیف اقدامات پر اہم اجلاس ہوا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے بھی وڈیو لنک پر شرکت کی اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز،سیکریٹری بحالی اور دیگر افسران شریک ہوئے جس میں صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران دہاڑی دار کے خاندانوں کو راشن پہنچانے کے لئے ڈیٹا شیئرنگ اور دیگر معاونت کے حصول پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس کے بعد وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا سندھ حکومت کسی صورت میں مستحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تمام ضرورت مندوں کو ان کے دروازے پر راشن پہنچائے گی۔

تازہ ترین