• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین پر سیاست نہ کی جائے، مولانا محمد عون نقوی

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح زائرین کے مسئلہ کو سیاست کی نگاہ سے دیکھا گیا اور اب جو تبلیغی جماعت کے حضرات کو ایشو بنا رہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلمان بھی ہیں ان کو نہ تو ملک بدر کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ہمارے سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ ان پر سیاست نہ کریں بلکہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں جو ملک میں فرقہ واریت اور افرا تفری کی سیاست کررہے ہیں۔

تازہ ترین