• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز ملازمین تنخواہوں سے محروم، لاک ڈاؤن سے فاقہ کشی پر مجبور، حکومتی اعلانات محض دعوے

بدین (نامہ نگار)بدین سمیت سندھ بھر میں اومنی گروپ کی ایک درجن سے زائد شوگر اور الکوحل ملز کے ہزاروں ملازمین گزشتہ کئی ماہ کی تنخواؤں سے محروم ہیں ۔ملازمین فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ،بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ہر ملازم کو ایڈوانس تنخواہ اور محنت کش کو معاوضہ راشن دینے کا اعلان اور دعویٰ بھی ادہورے رہ گئے سندھ میں حکمران پارٹی کے کاروباری اومنی اور زرداری گروپ کی شوگر اور الکوحل ملز میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کو چھ ماہ گزر جانے کے باوجود تنخوائیں جاری نہیں کی جا سکیں ۔زیریں سندھ میں کھوسکی ،باوانی، انصاری ، چمبڑ اورٹنڈوالہیار کی شوگر ملز کے علاوہ سندھ بھرکی شوگر ملز میں سندھ کے علاوہ پنجاب ،بلوچستان، کے پی اور کشمیر کے ہزاروں مستقل ملازمین کام کررہے ہیں جو تاحال اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ سیزنل اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ہزاروں ملازم اور مزدور فارغ ہو جانے کے باعث بے روزگاری کا شکار ہیں ۔

تازہ ترین